ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایک بہاری، سو بیماری ‘: ترنمول ایم ایل اے کا متنازعہ ویڈیو وائرل

ایک بہاری، سو بیماری ‘: ترنمول ایم ایل اے کا متنازعہ ویڈیو وائرل

Wed, 16 Mar 2022 07:37:29    S.O. News Service

کولکاتہ،16؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی پارٹی کے ایک لیڈر کا متنازعہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو ٹی ایم سی کے ایم ایل اے منورنجن بیوپاری کا ہے جو ایک جلسہ عام میں بہار مخالف بیان دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ترنمول ایم ایل اے نے بہار کے لوگوں کو ’’بیماری‘‘ قرار دے کر کہا کہ بنگال کو ’’بیماریوں سے پاک‘‘ بنا دیا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر بنگالی خون آپ کی رگوں میں دوڑتا ہے،اگر آپ کی رگوں میں کھودی رام اور نیتا جی (سبھاش چندر بوس) کا خون بہتا ہے اور اگر آپ اپنی مادری زبان اور مادر وطن سے محبت کرتے ہیں، تو آپ کو زور سے چلانا چاہیے، ’ایک بہاری، سو بیماری‘۔ ہمیں بیماری نہیں چاہیے۔ بنگال کو بیماری سے پاک بنائیں، جے بنگلہ، جے ممتا بنرجی۔منورنجن بیوپاری نے حال ہی میں کولکاتہ کتاب میلے میں یہ متنازع بیان دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر بہار میں سب کچھ ٹھیک ہے، تو براہ کرم بہار واپس چلے جائیں۔بی جے پی لیڈر شوبھندو ادھیکاری جو کبھی ترنمول کانگریس میں تھے، انہوں نے ویڈیو شیئر کرکے ٹی ایم سی پرحملہ کیا ہے۔انہوں نے لکھاکہ پہلے ان کی لیڈر ممتا بنرجی نے بہار کے لوگوں اور یوپی کے لوگوں کو ’بہیراگت‘ (باہر والے) کہا تھا اور اب بنگال کو بہاریوں سے آزاد کرنے کی دعوت دی جا رہی ہے۔ شوبھندی ادھیکاری نے شتروگھن سنہا کو بھی ٹیگ کیا، جنہیں حال ہی میں ٹی ایم سی نے ضمنی انتخاب کے لیے لوک سبھا کا امیدوار قرار دیا گیا ہے۔واضح ہو کہ منورنجن بیوپاری پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں، جنہیں پچھلے سال بنگال انتخابات میں ہگلی نشست سے کامیابی ملی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق منورنجن بیوپاری نے 24 سال کی عمر میں جیل میں پڑھنا سیکھا اور کئی کتابیں لکھ ڈالیں ۔


Share: